پاکستان

رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد پی ٹی آئی نے یورپی امریکی اور برٹش پارلیمنٹ کو خطوط بھیج دیے

رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد پی ٹی آئی نے یورپی امریکی اور برٹش پارلیمنٹ کو خطوط بھیج دیے

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے عمران خان پر حملے، ارکان پارلیمنٹ اور کارکنان پر تشدد کے خلاف یورپی یونین، امریکی ایوان نمائندگان، برٹش ہاس آف لارڈز اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو خطوط ارسال کردیے۔ تحریک انصاف نے اراکین پارلیمنٹ، رہنماں اور سیاسی کارکنوں پر تشدد کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دنیا بھر کے پارلیمانی و انسانی حقوق کے فورمز کو خطوط ارسال کردیے۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر نے امریکی ایوان نمائندگان، ہاس آف لارڈز، یورپی یونین، آئی پی یو، سی پی اے اور انسانی حقوق کے تنظیموں کو خطوط ارسال کیے ہیں جس میں ان سے ارکان پارلیمنٹ اور کارکنان پر حکومت کی جانب سے تشدد کا نوٹس لینے اور حکومتی اقدامات کے خلاف کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ مراسلے میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ بطور سابق اسپیکر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں علم میں لانا چاہ رہا ہوں، پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، سیاسی ہارس ٹریڈنگ کے بعد پی ٹی آئی نے فریش مینڈیٹ کا فیصلہ کیا اور ایوان سے مستفی ہوئے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خِبرپختونخوا اور پنجاب میں نگراں حکومتوں نے سیاسی ورکروں کی آواز دبانے کے لیے انسانی حقوق کی شدد خلاف ورزیاں کیں، سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاست سے نکالنے کیلئے جھوٹے فوج داری مقدمات درج کیے گئے، عمران خان کو قاتلانہ حملے میں 11 گولیاں ماری اور 127 مقدمات درج کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے