پاکستان

اسلام آباد عمران خان کی پیشی پولیس کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد عمران خان کی پیشی پولیس کی تیاریاں مکمل

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد عدالت میں پیشی کے لیے دارالحکومت کی جانب رواں دواں ہیں۔ عمران خان کی اسلام آباد آمد کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما سرور خان اور راجہ بشارت موٹر وے ٹول پلازہ پر کارکنان کے ہمراہ موجود ہیں۔ ادھر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گیا جس کی جانب سے وہاں چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق اس ضمن میں ساڑھے 25 سو اہلکار اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے۔ اسلام آباد پولیس حکام نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی پلان کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنسو گیس شیل، ربر کی گولیاں، واٹر کینن اور قیدی وین کے حوالے سے پلان فائنل کر لیا گیا ہے۔ عمران خان اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس میں آج پیشی کے دوران درج مقدمات کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔ عمران خان 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں حاصل کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔ سابق وزیرِ اعظم کی عبوری ضمانتوں کے لیے آج ہی ڈائری برانچ سے نمبر لگنے کا امکان ہے۔ عمران خان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ رمنا، سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔ ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی استدعا کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے