پاکستان

اب عمران یا ہم میں سے کوئی ایک بچے گا وزیر داخلہ

اب عمران یا ہم میں سے کوئی ایک بچے گا وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنائ اللہ نے کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب عمران خان یا ہم میں سے کوئی ایک بچے گا۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو وہاں لاکر کھڑا کردیا ہے کہ اب دونوں میں سے ایک کا وجود ہی باقی رہنا ہے، اس لیے جب ہم سمجھیں گے کہ ہمارے وجود کی نفی ہورہی ہے تو ہم تو ہر اس حد تک جائیں گے، جس میں یہ نہیں سوچا جاتا کہ یہ کام کریں یہ نہ کریں یہ جمہوری ہے، اور یہ غیرجمہوری ہے، یہ اصولی ہے اور یہ غیر اصولی، یہ چیزیں ختم ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جتنے لوگ ہیں وہ ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں، انارکی پھیل چکی ہے، عمران خان جس سطح پر معاملات کو لے گئے ہیں اب یا وہ سیاست سے منفی ہوں گے یا ہم ہوجائیں گے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اب معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جاچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے