تجارت

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کی کمی سے 1950 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100روپے اور 944روپے کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 204600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 175411روپے کی سطح پر آگئی۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے2250روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے