پاکستان

وقت آگیا آئینی معاملات دیکھنے کیلئے الگ آئینی عدالت قائم کی جائے شازیہ مری

وقت آگیا آئینی معاملات دیکھنے کیلئے الگ آئینی عدالت قائم کی جائے شازیہ مری

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ وقت آگیا ہے آئینی معاملات دیکھنے کیلیے الگ آئینی عدالت قائم کی جائے۔ اسلام جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر شازیہ مری نے مزید کہا کہ سیاسی فیصلوں کے اثرات کھل کر سامنے آ رہے ہیں، قوم عدلیہ کی تقسیم کو کھلی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے عدلیہ نیا آئین لکھ رہی ہے، ہماری عدلیہ نے آئین شکن آمر کو آئین میں ترامیم کا اختیار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کا اختیار پارلیمان کو واپس دینے سے عدلیہ کی ساکھ قائم ہوگی۔ شازیہ مری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے عدالتی قتل کا ریفرنس 10 سال سے سماعت کا منتظر ہے، بھٹو شہید کے عدالتی قتل پر ہماری عدلیہ گزشتہ 43 سال سے تاریخ کے کٹہرے میں کھڑی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ قوم پوچھتی رہے گی جب بھٹو سے انصاف کی بات ہوتی ہے تو عدلیہ نظریں کیوں پھیر لیتی ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے