انٹرٹینمنٹ

ڈپریشن سے متعلق بیان پر تنقید کرنے والوں کے نام ریشم کا نیا پیغام

ڈپریشن سے متعلق بیان پر تنقید کرنے والوں کے نام ریشم کا نیا پیغام

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ذہنی کیفیت ڈپریشن سے متعلق بات کر کے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا رخ اپنی جانب کر لیا۔ ریشم سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر و بیشتر وہ اپنے اکانٹ پر کھانا پکاتے ہوئے ویڈیوز اپلوڈ کر رہی ہوتی ہیں، اِن ویڈیوز میں ریشم کو خود اپنے ہاتھوں سے غریب عوام میں تقسیم کرنے کے لیے کھانا بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ریشم ملنے ملانے اور مل بیٹھ کر کھانے کی دلدادہ نظر آ تی ہیں اسی لیے وہ آئے دن شوبز انڈسٹری کی شخصیات کے ساتھ بھی دعوتوں کی تصویریں اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ریشم نے سرکاری ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس دوران ذہنی کیفیت پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈپریشن (ذہنی پریشانی) کا کوئی وجود ہی نہیں ہے، یہ اللہ تعالی سے دوری کا نام ہے۔ ریشم کا یہ بیان سوشل میڈیا کے پیجز پر کافی وائرل ہوا جسے کچھ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پسند تو کسی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تنقید کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ ڈپریشن ایک واضح کیفیت ہے، یہ لوگوں کو کافی متاثر کرتا ہے اسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔بعد ازاں ریشم نے ایک اسی بیان سے متعلق انسٹا پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے اور میرے نزدیک ہر مسئلے کا حل اللہ سے محبت اور اللہ سے لگا میں ہے، پھر چاہے وہ ڈپریشن ہو یا کوئی اور مسئلہ، شاید کچھ لوگوں کو میری بات سمجھ نہیں آئی، گہری باتیں ہر ایک کو سمجھ آتی بھی نہیں، تنقید کرنے والوں کو میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی انرجی کسی مثبت چیز کے لیے سنبھال کر رکھیں، اللہ آپ سب کو خوش رکھے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے