پاکستان

سپریم کورٹ کا فیصلہ اندرونی معاملہ نہیں ہوسکتا رانا ثنا اللّٰہ

سپریم کورٹ کا فیصلہ اندرونی معاملہ نہیں ہوسکتا رانا ثنا اللّٰہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق کہنا ہے کہ ہم عدالت عظمٰی سے انصاف چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ اندرونی معاملہ نہیں ہوسکتا۔ راناثنا اللّٰہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایک طرف کہا جارہا ہے کہ تین دو کا فیصلہ ہے، ایک طرف کہا جارہا ہے چار تین کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو معزز ججز کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کردار ادا نہیں کرتا تو مورخ معاف نہیں کرے گا، میں تو یہ کہوں گا کہ پارلیمنٹ کافیصلہ دیر آید درست آید۔ سپریم کورٹ فیصلہ، نئی بحث، ا?رڈر مبہم، چار تین سے آیا، حکومت، PTI کا خیر مقدم، جیل بھرو تحریک ختم، ہفتے سے انتخابی مہم رانا ثنا کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایسے فیصلے ہوتے رہے جس سے معاشرے میں ان بیلنس ہوا، ہم چاہتے ہیں ملک کی سیاست میں رواداری ہو، قانون کی حکمرانی میں عدالت عظمٰی اپنا کردار ادا کرے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے پوری قوم منسلک ہے، اس پر ابہام دور ہونا چاہیے، فل کورٹ اس ابہام کو دور کرسکتا ہے۔ ا±نہوں نے کہا کہ اس سوموٹو کو فل کورٹ کی طرف لے جائیں تومعاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوسکتا ہے، آئندہ کوئی بابا رحمتے جو بابا زحمتے ثابت ہوا وہ پیدا نہ ہوسکے۔ وزیرداخلہ رانا ثنااللّٰہ سے سپریم کورٹ کے باہر ایک صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پارلیمان اتنا کمزور ہے کہ سیاستدانوں کوعدالت آنا پڑتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں رانا ثنائ اللّٰہ نے کہا کہ پارلیمان میں فیصلے ہورہے ہیں، کل ہوئے ہیں ناں، پارلیمنٹ جو قانون بناتی ہے اس پر عمل کرنا سب کا فرض ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے