اندور: بھارت میں ایک مندر کے کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے 35 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں واقع مندر میں مذہبی تہوارکے موقع پرلوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بے تحاشا رش کے باعث مندر کے کنویں پربنایا گیا فرش وزن نہ سہہ سکا اور ٹوٹ گیا۔ فرش ٹوٹنے سے سیکڑوں لوگ کئی فٹ گہرے کنویں میں جا گرے جن میں سے متعدد زخمی ہوگئے۔ کنویں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک 14 افراد کو کنویں سے نکال لیا گیا ہے۔