پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں چیف جسٹس کے پاس یہ بتانے جا رہا ہوں کہ انہوں نے سپریم کورٹ کو غزہ بنا دیا ہے، بلکہ پورا اسلام آباد غزہ بنا دیا گیا ہے۔ یہ بات فواد چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے سامنے پیش ہونے سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ وزرا اور میڈیا کے کچھ لوگ سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں، وکلا نہیں ڈرنے والے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کبھی عدالت پر اثر انداز نہیں ہوتے، وکلا عدالت کی سپورٹ ہوتے ہیں۔ فواد چوہدری نے سوال کیا کہ اگر وکیل سپریم کورٹ اور عدالتوں میں نہیں آ سکتے تو کون آئے گا؟