کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بابراعظم کی بطور کپتان قومی ٹیم میں واپسی

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے بابراعظم کی بطور کپتان قومی ٹیم میں واپسی

کراچی: نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلیے بابراعظم کی قومی ٹیم میں بطور کپتان واپسی ہو گئی۔ بابر اعظم کے کہنے پر شاداب خان کو آرام کرانے کا فیصلہ بھی تبدیل کردیا گیا ہے، وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں اسکواڈز میں شامل ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، افتخاراحمد،عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف،احسان للہ، زمان خان، محمد حارث، عباس آفریدی اور اسامہ میر شامل ہیں جبکہ عبد للہ شفیق، شان مسعود اور حسیب میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔ ممکنہ ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف، احسان للہ، نسیم شاہ، عبدللہ شفیق، شان مسعود اور ابرار احمد شامل ہوں گے جبکہ افتخار احمد اور سلمان علی آغا میں سے کوئی ایک منتخب ہوگا، حارث سہیل کے نام پر بھی غورجاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے