پاکستان

ہم نہیں مانتے ملک میں انصاف کا کوئی ادارہ ہے بلاول بھٹو زرداری

ہم نہیں مانتے ملک میں انصاف کا کوئی ادارہ ہے بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نہیں مانتے ملک میں انصاف کا کوئی ادارہ ہے، ادارے میں چند افراد ضد پر اتر آئے ہیں، سیاست کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاست کرنا ہے تو تیاری پکڑیں، ہم آپ کا سیاست میں مقابلہ کریں گے، ان کٹھ پتلیوں کو جواب دیں گے، تخت لاہور میں بیٹھ کر ان غیرجمہوری قوتوں کو جواب دیں گے۔ خیرپور میں ملک کے پہلے ہیلتھ سٹی اور ادویات کے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیاسی لڑائی لڑیں لیکن اپنے اپنے منشور کے مطابق عوام کیلیے کام بھی کریں۔ اگر سیاستدان نفرت، تقسیم، گالی کی سیاست کے بجائے منشور کی سیاست کرتے تو پاکستان کا فائدہ ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سیاستدان ایسا کرتے تو پاکستان کو معاشی ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے ملک کے ساتھ طاقت کا کھیل کھیلا گیا۔ ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ میں بینظیر شہید کے علاوہ کسی کیلیے لائن میں کھڑی نہیں ہوئی۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری جب صدر تھے تو انہوں نے کوئی پاور اپنے پاس نہیں رکھی، انہوں نے اپنی پاور پارلیمنٹ کو دلوادی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند افراد جو ضد پر آگئے ہیں کہ سیاست کریں گے، تو ہم بھی سیاست پر اتر آئیں گے، آج بھی وہی پلان پر کام ہو ہے جس کے تحت 2018 میں سلیکٹڈ مسلط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کی وجہ سے سندھ کے عوام کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہاں پاکستان کے لوگوں کیلیے 100 فیصد علاج ہے، اب پاکستان کے عوام کڈنی کا آپریشن کروانے بھارت نہیں جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ لنگس اور کینسر کا مفت علاج ہے، آگے چل کر اور کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گمبٹ اسپتال پوری دنیا میں کسی بھی اسپتال کا مقابلے کرنے کو تیار ہے۔ دیگر اسپتالوں میں پیسہ دینا پڑتا ہے، ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنی عوام کو مفت علاج دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے