دنیا

اسرائیلی طیاروں کی شام میں فوجی اہداف پر بمباری

اسرائیلی طیاروں کی شام میں فوجی اہداف پر بمباری

اسرائیلی طیاروں کی جانب سے شام میں فوجی اہداف پر بم باری کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ شامی فوج کے کمپاونڈ، ریڈار سسٹم اور آرٹلری پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے فائر کیے گئے راکٹوں کے جواب میں اسرائیل نے بم باری کی ہے۔ اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی خود مختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بم باری سے شام کے دارالحکومت دمشق کے آس پاس دھماکے ہوئے ہیں۔ شامی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ فضائی دفاع نے کچھ اسرائیلی حملوں کو روکا ہے، تاہم اسرائیلی حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس سے قبل شامی سر زمین سے گولان کے پہاڑوں پر راکٹ داغے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے