کھیل

بابراعظم اور عماد وسیم ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے

بابراعظم اور عماد وسیم ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کپتان بابراعظم اور عماد وسیم ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔ بائیں ہاتھ کے آل رانڈر عماد وسیم اور کپتان بابر اعظم جمعہ کو تربیتی کیمپ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے نظر آئے، جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات خوشگوار نظر آئے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے آل رانڈر عماد وسیم ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جس پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کشیدہ تعلقات خبریں منظر عام پر آئیں تھی۔ نئی سلیکشن کمیٹی نے پی ایس ایل کی کارکردگی اور میڈیا کے دبا پر آل رانڈر کو افغانستان کے خلاف موقع دیا تو انہوں نے تین میچز کی سیریز میں ایک نصف سینچری کی مدد سے 95 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے جبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں تھی۔ دوسری جانب آل رانڈر عماد وسیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر سیلکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں بغیر کسی وجہ قومی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ مجھے قومی ٹیم سے باہر رکھا گیا، میرے پوچھنے پر بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن میں دوبارہ ایسا نہیں ہونے دوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے