سا ئنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے زیریں نیوی گیشن بار کی آزمائش شروع کردی

واٹس ایپ نے زیریں نیوی گیشن بار کی آزمائش شروع کردی

سان فرانسسو: واٹس ایپ برق رفتاری سے اپنے فیچر بہتر بنارہا ہے اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ آئی او ایس کے بعد اینڈروئڈ پلیٹ فارم کے لیے نیچے کی جانب نیوی گیشن ٹول بار کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ ٹیکنالوجی کی کئی ویب سائٹ نے یہ خبر نشر کی ہے کہ ایک جانب واٹس ایپ کو بصری طور پر بہتر بنایا جارہاہے تو دوسری جانب اس کے ٹول میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب اس کے نئے آزمائشی ورژن 2.23.8.4 میں نئی نیوی گیشن بار کا اضافہ کیا گیا ہے جو سب سینیچے دکھائی دے رہی ہے۔ نیوی گیشن بار میں آپ کو چار شعبے دکھائی دیں گے جو چیٹس، کمیونٹیز، اسٹیٹس اور کالز کو ظاہر کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ پہلیبھی موجود تھے لیکن انہیں اب ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔ عین اسی طرح کی نیوی گیشن بار آئی او ایس میں پہلے ہی رائج ہے اور اب اینڈروئڈ پلیٹ فارم کے لیے پیش کی گئی ہے۔ لیکن واٹس ایپ نے حتمی طور پر نہیں بتایا کہ یہ سہولت پوری دنیا میں کب پیش کی جائے گی۔ تاہم تجزیہ کاروں کا اصرار ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں واٹس ایپ کے انٹرفیس پر اسے دیکھا جاسکے گا۔ میٹا کمپنی کی بنائی گئی ایپ میں اس سے پہلے انسٹاگرام طرز کا ٹیکسٹ ایڈیٹر پیش کیا گیا ہے اور سیکیورٹی کا فیچر بھی مزید مثر بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے