پاکستان

وزیراعظم اور وفود کے غیرملکی دوروں پر ایک ارب سے زائد کے اخراجات

وزیراعظم اور وفود کے غیرملکی دوروں پر ایک ارب سے زائد کے اخراجات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سرکاری وفود کے غیر ملکی دوروں پر 9ماہ میں ایک ارب 3 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سرکاری وفود کے لیے مختلف ادائیگیوں، عطیات، رجسٹریشن و فیسوں کی مد میں 84 کروڑ 9 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ کانفرنس، ورکشاپس و سیمینار کی مد میں 20 لاکھ روپے کے اخراجات آئے، اخبارات، جرائد اور کتابوں پر 5لاکھ 98ہزار روپے خرچ کیے گئے جبکہ بیرون ممالک دیگرامور کی مد میں2 کروڑ روپے اخراجات ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے