سا ئنس و ٹیکنالوجی

کام کے دوران کچھ دیر وقفے سے کارکردگی بہتر نہیں ہوتی تحقیق

کام کے دوران کچھ دیر وقفے سے کارکردگی بہتر نہیں ہوتی تحقیق

کانز: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نوکری کے اوقات میں قلیل مدتی وقفے آپ کو یکسوئی کے ساتھ کام کرنے میں مدد نہیں دیتے ہیں۔ لِیتھونین اسپورٹس یونیورسٹی کے سائنس دانوں نیتحقیق میں23 سے 29 سال کی عمر کے درمیان 18 مردوں کے خون کے ٹیسٹ اور دماغ کے اسکین لے کر دماغ، مزاج اور مرکزی اعصابی نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں شرکا نے دفتری امور جیسے کام انجام دیے۔ ان امور میں سات گھنٹوں سے زیادہ کی مدت میں نو ذہنی کام کرائے گئے اور اس دوران ہر 50 منٹ کے وقفے سے 10 منٹ کا وقفہ دیا گیا۔ انٹرنیشنل جرنل آف سائیکوفزیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہواکہ مسلسل قلیل مدتی وقفے ذہنی تکان کا سبب بنے۔جس کے نتیجے میں شرکا کی مرتکز (فوکس) کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی اور توجہ، سیکھنے کے عمل اور بصری پہچان جیسے ذہنی افعال پر اثر پڑا۔ تحقیق کے سربراہ مصنف ماریوس بریزیٹِس کا کہنا تھا کہ مقبول خیال کے برعکس اس تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ دفتر میں دورانِ کام چھوٹے وقفے ذہنی کارکردگی کو بہتر بنانییا تھکان سے نہیں بچانے میں مدد نہیں دیتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ شرکاساڑھے چار گھنٹے کے آرام کے باوجود بھی مکمل طور پر تروتازہ نہیں ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے