صحت

کراچی میں کورونا سے 2 افراد کا انتقال

کراچی میں کورونا سے 2 افراد کا انتقال

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 2 افراد انتقال کر گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 881 ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 40 کورونا مریض رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 1.04 فیصد رہی جبکہ 18 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 14 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.72 فیصد رہی۔ گزشتہ روز کورونا وائرس کے اسلام آباد میں 2 اور گلگت میں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے