تجارت

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، بجلی رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت 46 پیسے فی یونٹ بڑھ گئی۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی، فیصلہ عملدرآمد کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کردیا گیا، بجلی رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین پر 15 ارب 46 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو 3 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، صارفین سے اپریل، مئی اور جون کے بلز میں وصولیاں کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے