حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عید الفطر سے قبل تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق عید سے پہلے تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مشاورت سے کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیکریٹری خزانہ کو تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کیلئے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ بینک جمعہ 21 اپریل تک کھلے رہیں گے۔


