انٹرٹینمنٹ

اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کر گئے

اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کر گئے

پاکستانی فلم، ٹیلی ویڑن اور تھیٹر کے معروف اداکار، مصنف اور کوریوگرافر عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کر گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات گئے ان کے والد اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے، ان کی نمازِ جنازہ ا?ج بعد نمازِ جمعہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ عثمان خالد بٹ نے سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے مرحوم والد کی شعبہ? فن و ثقافت کے لیے خدمات سے سوشل میڈیا صارفین کو ا?گاہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کے بانی ڈائریکٹر جنرل، سابق ڈائریکٹر جنرل لوک ورثہ، سابق ایم ڈی این اے ایف ڈی ای سی، سابق ڈی جی نیشنل ہجرہ کونسل کی حیثیت سے شعبہ? فن و ثقافت کی خدمات انجام دی ہیں۔ عثمان خالد بٹ نے بتایا ہے کہ ان کے مرحوم والد اسٹیج اور اسکرین کے ایک معزز اداکار، ہدایت کار اور مصنف بھی تھے، انہوں نے پی ٹی وی کے کئی لیجنڈری فنکاروں کو لانچ کیا۔ انہوں نے اپنے والد مرحوم کی مغفرت کی دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ ان کی بے پناہ خدمات کے نتیجے میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے جبکہ حکومتِ فرانس کی طرف سے آفیسر دی لورڈری ڈیس آرٹس ایٹ ڈیس لیٹریس سمیت کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے