لاہور: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 88 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 اوور میں 94 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 20، جیمز نیشم 15 اور ڈیرل مچل 11 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رف نے 4، عماد وسیم نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، شاداب خان اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 182 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور فخر زمان 47، 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فہیم اشرف 22، عماد وسیم 16، حارث رف 11، کپتان بابر اعظم 9، محمد رضوان 8، شاداب خان 5 اور شاہین شاہ آفریدی 1 رن بنا کر آٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، ایڈم ملن اور بین لِسٹر نے 2،2 جبکہ جیمز نیشم اور اِیش سودھی نے 1، 1 کھلاڑی کو آٹ کیا۔