بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کا دل ایک بار پھر اس وقت جیت لیا جب وہ با حجاب لڑکی کے ساتھ احترام سے پیش آئے۔ سوشل میڈیا پر کنگ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے مسلمان مداح کی حدود کا احترام کرکے ثابت کردیا کہ انہیں کنگ خان یوں ہی نہیں کہا جاتا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شاہ رخ خان سے ملاقات کرنے کے لئے اسٹیج پر آتی ہیں۔ یہ مداح کنگ خان سے ملاقات پر بیحد پرجوش ہوتی ہیں، ان میں سے 2 لڑکیاں شاہ رخ خان کے گلے لگتی ہیں جبکہ باحجاب لڑکی دور کھڑی رہ کر مسکراتی ہے۔ ایسے میں شاہ رخ خان اس لڑکی کی حدود کا احترام کرتے ہوئے اسے دور سے ہی آداب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کنگ خان ایک نیک دل انسان ہیں اور وہ ہمیشہ خواتین کی بیحد عزت کرتے ہیں اور باحجاب خواتین کے لئے ان کے دل میں جو عزت ہے وہ اس ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہی ہے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان اسلام سمیت تمام مذاہب کی عزت و احترام کرنے کی تلقین کرتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ مذہبی رواداری کے لیے آواز اٹھانے کی کوشش کی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
باحجاب لڑکی کا احترام شاہ رُخ خان نے مداحوں کا دل جیت لیا
- by web desk
- اپریل 15, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1237 Views
- 2 سال ago