تجارت

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 31 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 2003 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کی تنزلی کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ادھر دس گرام سونے کی قیمت میں 2229 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قدر 185185 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2570 روپے اور 2203.36 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے