پاکستان

وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق

وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد: جمیعت علما اسلام سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق مفتی عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔ جہاں ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی دو قلا بازیاں کھاتی ہوئی فٹ پاتھ سے ٹکرائی۔ مولانا عبدالشکور کو زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ دوسری جانب پولی کلینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔ وفاقی وزیر کے ساتھ گاڑی میں ڈرائیور اور محافظ بھی ساتھ تھے جو حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جس گاڑی نے مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری اس میں سوار پانچ میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے وقت مفتی عبدالشکور ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے۔ اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں جبکہ گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے