کھیل

بابراعظم نے سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز جیتنے کا ریکارڈ برابر کردیا

بابراعظم نے سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز جیتنے کا ریکارڈ برابر کردیا

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے تی20 انٹرنیشنل میچ میں بابراعظم بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز جیتنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ کپتان بابراعظم کی قیادت میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہوم گرانڈ پر پہلے ٹی20 میچ میں 87 جبکہ دوسرے میچ میں 38 رنز سے مات دی، اسی میچ میں کپتان بابراعظم نے 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 58 گیندوں پر 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مختصر فارمیٹ میں 3 سینچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ بابراعظم نے انگلینڈ کے آئن مورگن کا بطور کپتان ٹیم کو فتوحات دلانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا، انہوں نے 72 میچز میں 42 فتوحات حاصل کیں تھی تاہم بابر 68 میچوں میں 42 فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس فہرست میں سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی چوتھے نمبر پر موجود ہیں جنکی قیادت میں بھارت نے 72 میں سے 41 میچز اپنے نام کیے جبکہ 31 میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ سابق کپتان اصغر افغان کی قیادت میں 52 میں سے 42 فتوحات افغانستان کی ٹیم نے حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے