پاکستان

خواجہ آصف کا پی ٹی آئی دور میں3ارب ڈالرکے قرض لینے والوں کے نام سامنے لانے کا مطالبہ

خواجہ آصف کا پی ٹی آئی دور میں3ارب ڈالرکے قرض لینے والوں کے نام سامنے لانے کا مطالبہ

وزیردفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی دورمیں تین ارب ڈالرکے بلاسود قرض لینے والوں کے نام سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔ قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کورونا کے دوران پاکستان کو آسان شرائط پر ملنے والے 3 ارب ڈالر پی ٹی آئی حکومت نے قرض کے نام پر اپنوں میں بانٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے چہیتوں میں قرضوں کی بندربانٹ کی۔ یہ قرض کن لوگوں کو دیا گیا ان کی تفصیل ایوان میں پیش کی جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ باہرسے اس قرضے سے جو مشینری منگوائی گئی ہے وہ چھڑوائی بھی نہیں گئی، ان تمام لوگوں کی تفصیل دی جائیں، ایوان کا حق ہے کہ اس کی تفصیلات لی جائیں خواجہ آصف نے کہا کہ ان تین ارب ڈالرزکا استعمال درست ہے تو اس کی تفصیلات قائمہ کمیٹی خزانہ کو دی جائیں،معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، جن لوگوں میں تین ارب ڈالر بانٹے گئے ان کے نام سامنے آنیچاہئیں۔ اس پر سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف نے ہدایت کی کہ یہ معاملہ خزانہ کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے، ایوان کواس کی رپورٹ فراہم کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے