دنیا

27 ویں شب مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں

27 ویں شب مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں

سعودی عرب میں رمضان المبارک کی27 ویں شب کو مسجدالحرام کے اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں۔ ستائیسویں شب کے موقع پر نمازِ عشا اور تراویح ادا کرنے کے لیے نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد الحرام پہنچی اور اس دوران اطراف کی سڑکوں پر بھی نماز پڑھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں پر موجود نمازیوں کی تعداد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل 25 رمضان المبارک کی شب بھی مسجد الحرام میں 1.246ملین (تقریبا ساڑھے بارہ لاکھ) عمرہ ادا کرنے والوں سمیت نمازی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے