پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اتحادی جماعتوں کا عمران خان سے مذاکرات پر زور

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اتحادی جماعتوں کا عمران خان سے مذاکرات پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات زور دیا ہے۔ وزیراعظم ہاس میں ہونے والے حکومتی اتحادیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں بلاول بھٹو کا اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے پر اصرار کیا جبکہ ایم کیوایم، بی این پی، خالد مگسی، چوہدری سالک، محسن داوڑ اور دیگر نے مذاکرات کے حوالے سے بلاول بھٹو کے مقف کی تائید کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمعیت علما اسلام نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بلاول بھٹو کے مقف کی مخالفت کی اور مقف اختیار کیا کہ عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں، اس لئے ہم پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کی مخالفت کرتے ہیں۔ شاہ زین بگٹی نے مقف اختیار کیا کہ ہم ڈائیلاگ کے عمل کے مخالف نہیں تاہم عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، جو بھروسے کے لائق نہیں۔ بلاول بھٹو نے اجلاس میں اپنا نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے دروازے بند کرلینا نہ صرف ہمارے اصولوں کے برخلاف ہے بلکہ یہ غیرجمہوری اور غیرسیاسی بھی ہے، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرکے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاس میں ہونے والا حکومتی اتحادیوں کا اجلاس ڈائیلاگ کے معاملے پر کسی بھی قسم کے اتفاق رائے کے بغیر ختم ہوگیا تاہم اجلاس میں تمام جماعتوں نے مشترکہ مقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو ہرصورت برقرار رکھا جائے گا اور ایوان کے اختیار پر قدغن لگانے کی ہر کوشش پر سخت مزاحمت کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے