تازہ ترین

عمران اطمینان سے عید گزاریں، انکے خلاف آپریشن کا ارادہ نہیں رانا ثنا اللّٰہ

عمران اطمینان سے عید گزاریں، انکے خلاف آپریشن کا ارادہ نہیں رانا ثنا اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اطمینان سے عید گزاریں، وفاقی حکومت انکے خلاف کسی آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم سنایا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عدالت نے غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا ہے، قانونی طریقے سے نہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے خلاف مقدمات اور عید تعطیلات کے دوران زمان پارک پر ممکنہ آپریشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے