پاکستان

پرویزالہی نے ذاتی تشہیر کے لیے سرکاری خزانے سے کتنی رقم خرچ کی اہم دستاویزات سامنے آگئیں

پرویزالہی نے ذاتی تشہیر کے لیے سرکاری خزانے سے کتنی رقم خرچ کی اہم دستاویزات سامنے آگئیں

سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے ذاتی تشہیر کے لیے سرکاری محکموں سے ڈی جی پی آر کو کتنے پیسے دلوائے ۔ دستاویزات کےمطاںق پرویزالہی دورحکومت میں2 ارب 33 کروڑ 14لاکھ روپوں کے اشتہار چلوائے گئے۔پنجاب سوشل ویلفئرپروٹیکشن 300، محکمہ ایکسائزنے200 ملین کےاشتہارات دیے۔ریسکیو 1122 نے 200اور بورڈآف ریونیونے بھی 200 ملین کے فنڈز دیئے،محکمہ ٹرانسپورٹ نے 32.7ملین کےاشتہارات دیے۔ صوبائی محکمہ قدرتی آفات اور اسپشلائزدہیلتھ کئیر نے ایک سو پچاس، 150ملین کے فنڈز دیے ،پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ نے بھی150ملین کے فنڈز دیے،محکمہ ماحولیات نے 2سو، انفارمیشن اینڈکلچر نے 100 ملین کے اشتہاردیے۔ اس کے علاوہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اورلائیواسٹاک اینڈڈیری نے سو100ملین کے اشتہار دیے۔ ہائرایجوکیشن نے بھی 100ملین کی اشتہارات دیے،زرائع کا دعویٰ ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے تجاویزکیے گیے،فنڈزمن وعن جاری کیے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے تمام جاری شدہ فنڈز اشتہارات پر لگائے گئے،جبکہ نیب کی جانب سے پرویزالہی دورمیں دیئے گئےاشتہارات پرتحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے