بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ دبئی میں کسی سیکیورٹی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی وہاں پر مکمل طور پر محفوظ محسوس ہوا۔ ایک بھارتی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ بھارت میں ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے باوجود دبئی میں خود کو محفوظ محسوس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں تھوڑا سا مسئلہ ہے اس لیے میں جہاں بھی جاتا ہوں مکمل سیکیورٹی کے ساتھ جاتا ہوں۔ سلمان کا کہناہے کہ میں خود بھی ان دنوں خوفزدہ رہنے لگا ہوں۔ واضح رہے کہ سلمان خان کو بھارت میں کئی مرتبہ قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور اس وقت انہیں ممبئی پولیس کی جانب سے اعلیٰ سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
سلمان خان خود کو کس ملک میں محفوظ سمجھتے ہیں
- by web desk
- مئی 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1231 Views
- 2 سال ago