پاکستان

حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا وقت تبدیل

حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا وقت تبدیل

اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اہم بیان سامنے آگیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت اورتحریک انصاف کی باہمی رضامندی کے بعدمذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے جس کے بعد اب مذاکرات کل صبح 11 بجے کے بجائے رات 9 بجے ہوں گے۔ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے، مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے مصروفیات کے باعث مذاکرات کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے