پاکستان

بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری آج بھارت جائیں گے،وزیرخارجہ کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج بھارت کے شہر گووا پہنچیں گے،وزیر خارجہ آج صبح گیارہ بجے کراچی سے روانہ ہوں گے۔ پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا جس پر بھارت نے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے