سا ئنس و ٹیکنالوجی

اب جی میل نے بھی بلیو ٹِک تصدیقی اکاؤنٹ پیش کردیا

اب جی میل نے بھی بلیو ٹِک تصدیقی اکاؤنٹ پیش کردیا

سان فرانسسو: میٹا اور ٹیوٹر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے، اب گوگل نے اپنے اکانٹ کی تصدیقی پیشکش کرتے ہوئے اس پر نیلے نشان (بلیوٹِک) کی سہولت پر کام شروع کردیا ہے۔ نیلا نشان جی میل اکانٹ کے نام یا پھر گول آئکن پر نمودار ہوسکتا ہے۔ گوگل کیمطابق لوگ جان سکیں گے کہ اکانٹ حقیقی کمپنی کا ہی ہے۔ اس طرح لوگ جعلی اکانٹ اور اسکیم کرنے والے افراد سے بچ سکتے ہیں۔ جی میل نے اسے برانڈ انڈیکیٹرز فور میسج آئڈینٹفکیشن (بی آئی ایم آئی) فیچر کا نام دیا ہے۔ اس کے لیے کمپنیوں سے ان کے مستند لوگو کی درخواست بھی کی جائے گی۔ جن کمپنیوں نے پہلے ہی بی آئی یم آئی اختیار کیا ہے وہ ازخود نیلا نشان حاصل کرلیں گے۔ اس ضمن میں گوگل نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں یہ پڑھا جاسکتا ہے: اس ای میل کو بھیجنے والا شخص تصدیق شدہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس کمپنی سے یہ پیغام آیا ہے اس کا پروفائل امیج اور ڈومین اس کمپنی کی ملکیت ہے۔ گوگل کے مطابق ایک میل کی تصدیق سے ای میل وصول کرنے اور بھیجنے والے دونوں افراد کے لیے ہی فائدہ ہوگا۔ اس سے اسپیم ای میل کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ گوگل ورک اسپیس اور عام اکانٹ دونوں کے لیے ہی بلیو چیک مارک پر کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے