پاکستان

بلاول بھٹو کا انٹرویو کرنے پر BJP بریگیڈ کی صحافی پر تنقید

بلاول بھٹو کا انٹرویو کرنے پر BJP بریگیڈ کی صحافی پر تنقید

بی جے پی کا زعفرانی بریگیڈ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا انٹرویو کرنے پر صحافی راج دیپ سر دیسائی پر پل پڑا۔ زعفرانی بریگیڈ نے صحافی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو کلبھوشن اور کشمیر کی بات کیوں کرنے دی اور بلاول کے دوٹوک جواب کیوں سنے۔ اس پر راج دیپ سر دیسائی نے جواب میں کہا کہ ہمیں بلاول سے سوال بھی کرنا چاہیے اور بلاول کا جواب سننا بھی چاہیے۔ ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافی نہ دہشت گرد ہوتا ہے، نہ نیتا اور نہ فوجی، پاکستانی وزیر خارجہ کا انٹرویو کرنا جرم نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے