کھیل

پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارت سے ’’تحریری گارنٹی‘‘ مانگ لی

پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارت سے ’’تحریری گارنٹی‘‘ مانگ لیپاکستان نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارت سے ’’تحریری گارنٹی‘‘ مانگ لی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کے سامنے ورلڈکپ 2023 میں شرکت سے قبل بی سی سی آئی سے بڑا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی ا?ئی) سے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ”تحریری گارنٹی“ مانگ لی۔ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے بارے میں سیکریٹری بی سی سی ا?ئی جے شاہ سے “تحریری ضمانت” کی درخواست کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ایشیاکپ کے پاکستان اور دبئی میں نہ ہونے کی صورت میں ٹورنامنٹ میں شرکت کے معاملے پر اپنی حکومت سے تجویز مانگی لی ہے، چیئرمین پی سی بی ایشیا کپ کیلئے ہائیبرڈ فارمولے کے علاوہ کوئی ا?پشن یا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔ نجم سیٹھی یہ لابی بھی کریں گے کہ پاکستان بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے اس وقت تک نہیں جائے گا جب تک آئی سی سی اور بھارتی بورڈ تحریری گارنٹی نہیں دیتے۔ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کہیں اور منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا تو پاکستان اس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ زور ڈالے گا کہ ایشیا کپ حوالے سے تاخیر نہ کی جائے جلد وینیوز اور شیڈول کا اعلان کیا جائے۔ دوسری جانب بھارتی بورڈ ورلڈکپ 2023 کیلئے سیکیورٹی مسائل کے باعث پاکستان کے میچ احمد آباد، چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں رکھنا چاہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے