پاکستان

خراب موسم کے باعث پی آئی اے کے طیارے کی بھارتی فضائی حدود میں پرواز

خراب موسم کے باعث پی آئی اے کے طیارے کی بھارتی فضائی حدود میں پرواز

لاہور: پی آئی اے کا ایک طیارہ خراب موسم کے باعث راستہ بھٹک کر بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 248 مئی کی 4 تاریخ کو رات 8 بجے مسقط سے لاہور پہنچی تھی۔ پائلٹ نے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی تاہم تیز بارش کے باعث غیر متوازن ہونے والا طیارہ لینڈ نہیں کرسکا۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ گو رانڈ پر چلا گیا اور تیز بارش اورکم بلندی کی وجہ سے راستہ بھٹک کر پنجاب کے تھانہ بڈھانا کی حدود سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔ پی آئی اے کا طیارہ 10 منٹ تک بھارت کی فضائی حدود میں رہا اور بھارتی پنجاب پر 125 کلومیٹر تک سفر کرکے پاکستان واپس پہنچا۔ پی آئی اے کے طیارے کی خراب موسم کیباعث بھارتی فضائی حدود میں پرواز کے دوران لاہور اور دہلی ایریا کنٹرول کے درمیان رابطہ رہا۔ پی آئی اے کے طیارے نے ملنے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملتان میں لینڈنگ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے