امریکی ڈالر کی اڑان کا سلسلے مسلسل جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ ناقدری کا شکار ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 48 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 325 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 373 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔