کھیل

ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان پاک بھارت میچ کب ہوگا تاریخ سامنے آگئی

ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان پاک بھارت میچ کب ہوگا تاریخ سامنے آگئی

بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ 2023 کا ہائی وولٹیج مقابلہ 15 اکتوبر کو شیڈول ہے تاہم ابتدائی اطلاعات میں میچ کے مقام کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میزبان بھارت کی ٹیم 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل آئے گی۔ دوسری جانب پاکستان اپنا پہلا میچ 13 اکتوبر کو کوالیفائنگ رانڈ میں جیتنے والی ٹیم سے مدمقابل آئے گی۔ قومی ٹیم کے میچز بالترتیب 13 کو کوالیفائنگ ٹیم، 15 اکتوبر کو بھارت، 17 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، 21 اکتوبر کو افغانستان، 29 اکتوبر کو انگلینڈ، 2 نومبر کو بنگلہ دیش، 5 نومبر کو آسٹریلیا، 11 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر جبکہ دوسرا 16 نومبر کو شیڈول ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے