دنیا

صدر اردوان کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 45 فیصد تک بڑھانے کا اعلان

صدر اردوان کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 45 فیصد تک بڑھانے کا اعلان

انقرہ: ترکیہ میں عام انتخابات سے چند روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فی صد تک اضافہ کر دیا گیا۔ ترک صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے ویلفئیر شئیر میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔سرکاری اہلکار کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار ترکش لیرا ماہانہ ہوگی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ جاری رہے گا۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافے کا اطلاق جون سے ہوگا۔ یہ اضافہ 6 ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ ترکیہ میں سرکاری محکموں میں ملازمین کی تعداد تقریبا 50 لاکھ ہے۔ ترکیہ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے