علاقائی

کرک میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

کرک میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحقکرک میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

کرک: خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ضلع کرک کے نواحی علاقے مکوڑی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازع کی وجہ سے ہوا جس کا مقدمہ تھانہ بانڈہ داد شاہ میں درج کر لیا گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے