پنجاب کی نگراں حکومت نے جناح ہاس، عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑ پھوڑ اور جلا گھیرا کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔ نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی بھی شرپسندوں کو نہیں چھوڑیں گے، بے گناہ کو پکڑیں گے نہیں۔ نگراں وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت شہر میں امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا، اس سے قبل محسن نقوی نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا بھی دورہ کیا۔ نگراں حکومت پنجاب نے جناح ہاس، عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑ پھوڑ اور جلا گھیرا کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم واقعت کی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ نگراں حکومت کو پیش کرے گی۔ نگراں ویراعلی پنجاب نے تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا، تھوڑ پھوڑ والے تمام مقامات کی جیوفینسنگ کرائی جائے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف تمام کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے، کسی گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں اور بے گناہ کو پکڑیں گے نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ ہر شر پسند کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، جناح ہاس، عسکری، سول و نجی املاک پر حملہ کرنے والے عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ نگراں وزیراعلی نے مزید کہا کہ شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، انشا اللہ 15 مئی کو تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے، شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری فورس الرٹ ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی۔ نگراں حکومت نے محکمہ پبلک پراسیکیوشن کو تمام کیسوں کا فوری ٹرائل یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے، پرتشدد مظاہروں کے دوران فائرنگ سے 10 کے قریب افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔