اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران درخواست کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے خلاف دھرنا ریڈ زون سے باہر کرلیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ہدایت لے کر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا انتظامیہ نے بتایا کہ اس احتجاج کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوگا، اس احتجاج سے متعلق دفاعی اداروں کی اطلاعات بہت الارمنگ ہے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فتنے کو مائنس کریں۔