پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں آج اسلام آباد میں دھرنا دے گی، دھرنا سپریم کورٹ کے باہر ہوگا یا ریڈ زون کے باہر؟ حکومتی اتحاد ایک پیج پر نہیں آسکا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو پیغام دیا ہے کہ احتجاج ضرور کریں مگر مقام تبدیل کرلیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دھرنا پرامن ہوگا، ایک گملا بھی نہیں ٹوٹے گا، دھرنے کے مقام کا تعین صبح میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ اعلان کرچکے ہیں، فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔