دنیا

بھارت، بی جے پی کی شکست پر پاکستان زندہ باد کے نعرے، مقدمہ درج

بھارت، بی جے پی کی شکست پر پاکستان زندہ باد کے نعرے، مقدمہ درج

بنگلور: کرناٹک کے ریاستی الیکشن میں انڈین نیشنل کانگریس کی جیت پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے جس پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بھارت کے مقر انڈیا ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے بیلگاوی میں نامعلوم افراد نے ووٹوں کی گنتی کے مرکز کے باہر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس نے اس حوالے سے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے دراصل کانگریس کے حامی تھے۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے والی ویڈیوز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی وائرل ہوئی ہیں جس پر ہندو توا تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے ردعمل کے بعد علاقہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے جب کہ کانگریس کے مقامی رہنما آصف المعروف راجو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو حقائق کے برخلاف ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی ریاست کرناٹک اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کو بدترین شکست دی ہے جس کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سارا پلان چوپٹ ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے