پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ افتخار نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتادی۔ مدیحہ افتخار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلووں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ سنا تھا کہ ایک اداکار کبھی اداکاری نہیں چھوڑ سکتا اور اب مجھے اس بات پر یقین ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کیونکہ ہم اداکاروں کی ذہنیت کچھ اس طرح کی ہوتی ہے کہ ہم اپنے کیریئر کے بارے میں کوئی ایک فیصلہ نہیں لے سکتے۔ مدیحہ افتخار نے بتایا کہ میری زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آیا تھا کہ ایک طرف میں اداکاری کرنا بھی چاہتی تھی اور دوسری طرف میں یہ سوچتی تھی کہ مجھے شادی کرنی ہے اور اپنے گھر میں بیٹھ کر ایک پرسکون زندگی گزارنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں یہ سوچتی تھی کہ میں اداکاری کیوں کررہی ہوں اور ان لوگوں پر رشک کرتی تھی جوکہ اپنے گھر میں بیٹھ کر پرسکون زندگی گزارتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب میری شادی ہوئی تو میرے شوہر نے مجھ سے کہا کہ آپ اپنے کیریئر کو جاری رکھ سکتی ہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مدیحہ افتخار نے بتایا کہ میں نے اس بات پر اپنے شوہر سے کہا کہ مجھے اداکاری نہیں کرنی، میں بس اب آرام سے گھر پر رہنا چاہتی ہوں۔
انٹرٹینمنٹ
مدیحہ افتخار نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتادی
- by web desk
- مئی 15, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1067 Views
- 2 سال ago