تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2000 روپے کی بڑی کمی ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2000 روپے کی بڑی کمی ہوگئی

عالمی صرافہ بازار کے ساتھ ساتھ آج ملک میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کا بھا 2000 روپے کم ہوا ہے۔ اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 33 ہزار ایک سو روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھا ایک ہزار 714 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 99 ہزار 846 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہو کر 2006 ڈالر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے