تازہ ترین

جناح ہاؤس کو تباہ کرنے کیلئے کون کس وقت اور کہاں کہاں سے آیا؟ تفصیلات منظر عام پر

جناح ہاؤس کو تباہ کرنے کیلئے کون کس وقت اور کہاں کہاں سے آیا؟ تفصیلات منظر عام پر

سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کو گرفتاری کے بعد جناح ہاس پر شرپسندوں کے حملے کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں۔ دوپہر 2 بج کر 35 منٹ سے 2 بج کر 40 منٹ تک مظاہرین زمان پارک میں جمع ہونا شروع ہوئے۔ اس دن 2:55 سے 3:20 کے دوران یاسمین راشد اور دیگر قائدین لبرٹی چوک پہنچے اور سہ پہر 4 بج کر 5 منٹ پر مشتعل ہجوم نے کینٹ کا رخ کیا۔ لاہور میں 4:05 پر پہلے سے شرپسندوں کا ایک ٹولہ شیرپا برج پر پہنچا ہوا تھا اور 25 سے 30 افراد پر مشتمل ٹولے نے شام 5:15 پر جناح ہاس پر پہلا دھاوا بولا۔ کچھ ہی منٹس بعد5:27 پر شرپسند جناح ہاس پر بڑھتی تعداد کے ساتھ دوبارہ داخل ہوئے اور 5:30 سے 6 بجے تک شرپسندوں نے جناح ہاس میں توڑ پھوڑ کی اور شدید نقصان پہنچایا۔ شام 6 بج کر 7 منٹ پر جناح ہاس کو مکمل جلا دیا گیا جس کے بعد 6:10 پر فورٹریس سے شرپسندوں کی مزید تعداد جناح ہاس پہنچی اور 6:13 پر ایک اور جتھہ دھرم پورہ سے جناح ہاس پہنچا۔ تقریبا 2 ہزار لوگوں نے 6:30 سے 7:55 تک جناح ہاس کو مکمل تباہ کردیا اور تباہی کا یہ سلسلہ رات 8 بجے تک جاری رہا۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق جناح ہاس پر پوری منصوبہ بندی اور کوارڈینیشن کے ساتھ منظم طریقے سے حملہ کیا گیا۔ شرپسندوں نے ملٹری انجینئرنگ سروسز کے دفتر پر بھی حملہ کیا اور تقریبا 200 سے زائد جگہوں پر 2 سے 3 گھنٹے میں شرپسندوں نے ملک میں تباہی مچائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے