پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی آج نیب میں طلب

عمران خان اور بشریٰ بی بی آج نیب میں طلب

نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سے موصول 190 ملین پانڈ کا کیس، نیب راولپنڈی نے آج عمران خان اور بشری بی بی کو طلب کرلیا، عدم حاضری پر قانونی کارروائی کی وارننگ بھی دے دی۔ نیب راولپنڈی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آج صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔ عمران خان کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ہمراہ القادر یونیورسٹی کی زمین کے کاغذات لائیں۔ القادر ٹرسٹ کی تفصیلات، الحاق کے کاغذات ساتھ لائیں، ڈیڈ، بینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی ہمراہ لائیں۔ نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی ہوگی۔ دوسری جانب نیب راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی 190 ملین پاونڈ اسیکنڈل کی تحقیقات میں 22 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوکر انکوائری میں جواب ریکارڈ کرائیں، عدم پیشی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے