کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے غیر فعال ای میل اکانٹ کے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ 2020 میں پیش کی جانے والی پرانی پالیسی میں کمپنی نے گوگل فوٹوز کے لیے لا محدود اسٹوریج کو ختم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اکانٹ میں موجود ڈیٹا کو دو سال کے عرصے تک استعمال نہ کیا گیا تو کمپنی اس کو ڈیلیٹ کر سکتی ہے۔ لیکن حال ہی میں پروڈکٹ منیجر روتھ کریشلی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر کوئی اکانٹ دو سال تک غیر فعال رہے گا تو اس کو مکمل طور پر ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی پالیسی رواں برس دسمبر سے قبل نافذ العمل نہیں ہوگی۔ دوسری جانب ڈیلیٹ کیے گئے جی میل ایڈریس کو دوبارہ استعمال کے لیے دستیاب بھی نہیں کیا جائے گا۔ گوگل کے مطابق اکانٹ کے فعال ہونے کا اندازہ ای میل پڑھنے یا بھیجنے، گوگل ڈرائیو استعمال کرنے، یوٹیوب ویڈیو دیکھنے، گوگل پلے اسٹور سے ایپ ڈان لوڈ کرنے، گوگل سرچ استعمال کرنے یا جی میل ایڈریس سے کسی ثالثی فریق ایپ یا سروس میں سائن اِن کرنے سے لگایا جاتا ہے۔ روتھ کریشلی کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق ہوتے ہیں کمپنی ان اکانٹس سے شروعات کرے گی جن کو بنانے کے بعد کبھی ہاتھ نہیں لگایا گیا۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
گوگل کا غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا اعلان
- by web desk
- مئی 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1200 Views
- 2 سال ago